مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کو اتراکھنڈ کے گڑھوال ڈویژن میں ورچوئل ریلی سے خطاب کے دوران کورونا انفیکشن کے پیش نظر بھراڑی سین میں واقع اسمبلی عمارت میں بنائے گئے کووڈ کیئر سینٹر کی تعریف کی ہے جس پر اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
گڑھوال ڈویژن کی جنسواد ورچوئل ریلی میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھراڑی سین میں واقع اسمبلی کی عمارت میں بنائے گئے کووڈ کیئر سینٹر کی مرکز کی ایک ٹیم کی طرف سے معائنہ کرنے پر تعریف کی گئی ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت مبارکباد کے مستحق ہیں۔'
راجناتھ سنگھ کی جانب سے تعریف کے کلمات پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ 'بھراڑی سین میں واقع اسمبلی عمارت آج کی اس پریشان کن صورت میں کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر کام کر رہا ہے جس کا مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹس لے کر تعریف کیے جانے پر ہم سب ریاست کے لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔'