دہرادون کے رشی کیش۔بدری ناتھ مارگ پر شیو پوری کے قریب زیر تعمیر پُل منہدم ہوگیا جس میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم سمیت بھارتی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو موقع پر بھیجا گیا۔
اندھیرا ہونے کی وجہ سے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے مزدور ملبے میں دبے ہوئے ہیں حالانکہ 11 مزدوروں کو بحفاظت نکالا گیا ہے جن میں کچھ کو شدید چوٹیں بھی آئی ہیں۔
ملبے میں دبے 14 مزدوروں کو نکالا گیا جن میں سے چار مزدوروں کو علاج کے لیے سرکاری ہسپتال (رشی کیش) بھیج دیا گیا ہے جبکہ 10 مزدوروں کو رشی کیش ایمس داخل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گولر کے قریب پُل کا تعمیراتی کام جاری تھا اسی وقت لینٹر ڈالنے کے دوران پُل منہدم ہوگیا۔ حادثے کی وجہ شٹرِنگ میں گڑبڑ بتائی گئی ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر برجیش بھٹ نے بتایا کہ زیر تعمیر پل منہدم ہونے کی خبر ملی جس کے بعد ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے ملبے میں دبے تمام مزدوروں کو بچالیا ہے اور علاج کے لیے اسپتال بھیجا۔ خوش وسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس دوراب جب اس پل کی تعمیر کا ذمہ دیکھ رہے این ایچ کے ای ای دنیش بیجلوان کے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا فون مسلسل بند آیا اور واقعہ کے بارے میں ان کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔