ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں جلد ہی یکساں سول کوڈ نافذ ہوگا: پشکر سنگھ دھامی - اتراکھنڈ کے وزیر اعلی

Uttarakhand Chief Minister Pushkar Singh Dhami on UCC اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے اترپردیش کے متھورا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی بات کی ہے۔

CM Pushkar Singh Dhami
CM Pushkar Singh Dhami
author img

By PTI

Published : Dec 31, 2023, 12:59 PM IST

متھورا: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں جلد ہی یکساں سول کوڈ لاگو کیا جائے گا۔ اس کے نفاذ کے لیے بل جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دھامی نے ہفتہ کو ورنداون کے وتسالیہ گرام میں سادھوی رتمبھارا کے 'سنیاس' کے 60 سال پورے ہونے پر منعقدہ ششتھی پورتی مہوتسو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے ذاتی قوانین کا ایک مشترکہ ضابطہ ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "رام بھکتوں" پر گولی چلانے کے ذمہ دار لوگوں نے کبھی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں کی ہوگی، جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کیا ہوگا یا تین طلاق کو ختم کیا ہوگا۔ دھامی نے مزید کہا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا وعدہ 22 جنوری کو پورا ہو جائے گا جب وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ملک میں یکساں سول کوڈ کا قانون نافذ کرنا آسان نہیں، پرشانت کشور

سادھوی رتمبھارا کو "وتسلیہ" (پیار) اور ماں بننے کا مظہر قرار دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے ان کی لمبی عمر کی خواہش کی اور اس تقریب میں موجود دیکھنے والوں کے آشیرواد کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ "میں رام جنم بھومی ایجی ٹیشن کے دوران دیے گئے ان کے لیکچرز سے متاثر ہوا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ سادھوی رتمبھارا کے پیار اور آشیرواد نے انہیں مزید جوش اور طاقت کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔

واضح رہے کہ بی جے پی حکمراں ریاستوں میں اکثر وبیشتر یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ حال ہی پشکر سنگھ دھامی نے بیان دیا تھا کہ ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا۔ جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما بی جے پی رہنماوں کے ان بیانات کو ووٹ حاصل کرنے کا حربہ قرار دیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.