ریاست اتراکھنڈ کے رودرپور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شراب کی دکانیں بند ہیں۔ شراب مافیہ اس موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شراب مافیہ لوگوں کو کچی شراب پہنچانے میں مصروف ہیں۔
وہیں رودرپور کی سیڈقول چوکی پولیس نے دو افراد کو 100 لیٹر کچی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
معلومات کے مطابق ' پیر کی شام سیڈکول چوکی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں دو نوجوان بیگ لے کر جارہے ہیں۔ جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی دونوں نوجوان بھاگنے لگے۔ لیکن پولیس نے ان دونوں کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے تقریبا سو سو لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی۔'
ملزمان کے نام سمیر وشواس اور سونو مجومدار ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔