یہ حسن اتفاق ہے کہ سفاری کے ڈرائیور نے بروقت کارروائی کی، جس کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
سیاحوں کو دوڑانے والا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے، جس میں دکھ رہا ہے کہ ہاتھی سیاحوں کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔
یہ اتفاق ہے کہ کہ ہاتھی کچھ فاصلے تک سفاری گاڑی کے پیچھے بھاگا ، اس کے کچھ وقفے کے بعد ہاتھی جنگل میں چلا گیا ۔
اس کی ویڈیو سیاحوں نے بنائی تھی اور یہ وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی پارک انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
راجاجی پارک رینجر انیل پنولی کا کہنا ہے کہ ہاتھی سیاحوں کے پیچھے پیچھے چلا آیا جو سفاری سے جنگل کے لئے گئے تھے۔ سفاری ڈرائیور کی سمجھ بوجھ کے باعث کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
انھوں نے کہا کہ پارک کے اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد ہاتھی جنگل کی طرف چلا گیا۔ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ڈرائیور کو بھی ہمارے ذریعہ تربیت دی گئی ہے۔