وہیں دیر رات اتراکھنڈ کے اولی میں تیز بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، جس سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بارش اور زالہ باری سے درجہ حرارت میں خوب کمی ہوئی ہے۔
غورطلب ہے کہ ژالہ باری سے اولی میں چھ سے سات فٹ تک برف جمی ہوئی ہے۔ انتطامیہ نے جوشی مٹھ اور اولی سڑک سے برف ہٹا کر سڑک کو سیاحوں کی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے پوری طرح سے کھول دیا گیا ہے۔
جس کے سبب سیاح اپنے گاڑیوں سے اولی پہنچ رہے ہیں، ساتھ ہی اولی میں گڑھوال منڈل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے چلنے والے چیئر لفٹ سے بھی سیاح برف سے ڈھکی اولی کا دیدار کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کلیکٹر جوشی مٹھ انل چنیال نے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد سے عوامی زندگی مفلوج ہو چکی تھی، لیکن اب معمول پر آگئی ہے۔ جوشی مٹھ اولی سڑک سے برف ہتاکر سڑک کو سیاحوں کے لیے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے پوری طرح سے کھول دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اولی پہنچنے والے سیاحوں کی تعداد میں خوب اضافہ ہو رہا ہے۔