ETV Bharat / state

Three youths Drowned in Uttarakhand اتراکھنڈ میں ہولی پر تین نوجوان غرقاب، تلاش جاری

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:33 AM IST

ہولی کا تہوار ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر جہاں ایک طرف خوشی تھی تو وہیں دوسری طرف بعض مقامات پر یہ خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ دراصل ہولی پر رشی کیش میں گنگا میں نہانا نوجوانوں کو بھاری پڑ گیا۔ ایس ڈی آر ایف نے بدھ کی شام دیر گئے بتایا کہ شیو پوری، رشی کیش میں نمامی گنگا گھاٹ پردو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

دہرادون: ہولی کے موقع پر اتراکھنڈ کے رشی کیش کی سیر کرنے آئے نوجوانوں کے لیے گنگا کے پانی سے کھیلنا جان لیوا ثابت ہوا۔ جس کی وجہ سے دو مختلف حادثات میں تین نوجوان ڈوب گئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان مغربی بنگال اور دو یوپی سے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ترجمان للیتا نیگی نے بدھ کی شام دیر گئے بتایا کہ شیو پوری، رشی کیش میں نمامی گنگا گھاٹ پر دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے اور لکشمن جھولا تھانہ علاقہ کے تحت پٹنہ آبشار میں ایک نوجوان ڈوب گیاہے۔ اس پر ایس ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں ضروری سامان کے ساتھ فوری طور پر دونوں مقامات پر گئیں۔ ٹیم کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ شیو پوری نمامی گنگا گھاٹ پر ڈوبنے والے دونوں دہرادون کے ڈی آئی ٹی میں بی ٹیک کے طالب علم تھے۔

وہ یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ ہولی منانے آئے تھے۔ دریا میں نہانے کے دوران دونوں نوجوان گہرے پانی میں جا کر ڈوب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی شناخت 22 سال کے آدتیہ راج)(کولکاتہ، مغربی بنگال ) اور 22 سال کے اتکرش ( آگرہ، یوپی) کے طور پر کی ہے۔ نیگی نے بتایا کہ دوسرا واقعہ آج رشی کیش کے پٹنہ واٹر فال میں پیش آیا۔ جس میں 30 سالہ شوبھت یادو جو کہ مراد آباد، یوپی کا رہنے والا ہے، دوستوں کے ساتھ ہولی پر ملنے آیا تھا، پھسلنے سے دریا میں ڈوب گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں دونوں جگہوں پر تلاش کر رہی ہیں، لیکن مذکورہ نوجوانوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ کل صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Elderly Woman Drowns to Death: کولگام میں عمر رسیدہ خاتون غرقاب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.