دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں منعقدہ گروپ سی کے امتحان میں تین امیدواروں کو الیکٹرانک ڈیوائس (بلیو ٹوتھ) کے ذریعہ نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تینوں ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز آئی ایم اے میں گروپ سی کے امتحان کے دوران تین افراد کو بلیوٹوتھ سے نقل کرتے ہوئے فوج کے روم سپروائزرنے پکڑ لیا۔ تینوں افراد کو تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ Indian Military Acedamy Group C Exam in Dehradun
اس سلسلے میں تھانہ کینٹ میں اتر پردیش پبلک ایگزامینیشن ایکٹ 1998 سمیت دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان نقلچیوں کی شناخت سکھبیر، روہت اور سرون کمار کے طور پر کی گئی ہے اور یہ تینوں جند، ہریانہ کے باشندے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی پولیس کے امتحان میں نقل کے کئی معاملے، ایک شخص گرفتار
یو این آئی