چمپاوت پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیشور سنگھ نے بتایا کہ 'تینوں افراد جعلی نوٹ تیار کرنے کا کام ادھم سنگھ نگر کے مجھولہ تھانہ کے ماتحت بڈورہ گاوں میں کرتے تھے اور تراہی کے دیہی علاقہ میں انہیں ٹھکانے لگاتے تھے۔' مسٹر سنگھ نے بتایا کہ خصوصی مہم گروپ (ایس او جی) اور پولیس کی جانب سے بدھ کو ٹنک پور کے منیہار گوٹھ تراہے میں مشترکہ مہم چلائی جا رہی تھی۔
پولیس نے موٹر سائیکل میں جارہے دو ملزمین برج کشور (موضع بگنیرہ) اور ریاض مشتاق احمد (موضع بلیا) کو روکا اور جانچ کی تو ان کے پاس سے پولیس کو تین لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس ان کو اپنے ساتھ لے آئی اور سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ جعلی نوٹوں کو ادھم سنگھ نگر موضع بڈورہ میں ہردیو سنگھ کے جَن سویدھا کیندروفوٹو کاپی کی دکان میں تیار کرتے ہیں۔
اس کے بعد پولیس نے فوری جن سویدھا کیندر میں چھاپہ مارا اور وہاں سے ایک لاکھ روپے کی نقلی نوٹ مزید برآمد کی۔
پولیس نے موقع سے ادھ چھپے نوٹ بھی برآمد کیے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس نے وہاں سے ایک لیپ ٹاپ،پرنٹر،چارجر،کرنسی چھاپنے کے لئے استعمال ہونے والا کاغذ اور چار موبائیل سیٹ برآمد کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس تفتیش میں ان سے کافی اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں۔یہ گذشتہ سال مارچ 2019 سے جعلی کرنسی چھاپنے کا کام کررہے ہیں۔پولیس یہ بھی معلوم کرنے میں مصروف ہوگئی ہے کہ ان کے ساتھ اس کام میں اورکون کون لوگ شامل ہیں اور یہ ابھی تک کل کتنی نوٹ بازار میں چلا چکے ہیں۔پولیس نے تینوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489 اے ، 489 سی ، 489 ڈی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرے گی۔
چمپاوت: جعلی نوٹوں کے ساتھ تین افراد گرفتار - سراغ ہاتھ
اتراکھنڈ کے ضلع چمپاوت میں پولیس نے چار لاکھ کی جعلی کرنسی کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے موقع سے جعلی نوٹ تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے کچھ سامان بھی برآمد کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق اترپردیش کے پیلی بھیت سے ہے۔