ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں واقع کاشی پور علاقے کے قریب ایک کھیت سے ایک نو زائیدہ بچہ ملا ہے۔ کھیت میں پڑا نوزائیدہ بچہ رو رہا تھا جس کی آواز سنکر شیم پورم کی رہائشی دیپا فورا بچے کو علاج کے لیے سرکاری ہسپتال لے آئی۔
جہاں نوزائیدہ بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تشویشناک حالت کو دیکھ کر بچے کو نجی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، جہاں بچے کا علاج کیا جا رہا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ضروری معلومات لینے کے بعد معصوم بچے کے والدین کی تلاش شروع کردی ہے۔
فی الحال بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر راجیب چوہان کا کہنا ہے کہ 'سردی کی وجہ سے بچہ بہت بیمار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بچہ مکمل صحت یاب ہوجائے گا۔