نئی دہلی: اتراکھنڈ حکومت نے زمرہ سی کی بھرتی کے امتحانات اور جے ای جیسی کئی تکنیکی آسامیوں کے لیے انٹرویو کے عمل کو یہ کہتے ہوئے ختم کر دیا ہے کہ کسی بھی امتحان میں انٹرویو کے دوران 40 فیصد سے کم اور 70 فیصد سے زیادہ نمبر دئیے جاتےہیں، تو آپ کو اس کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی۔ بدھ کو یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے اتراکھنڈ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کے واقعات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ اب بھرتی کا پورا عمل شفاف طریقے سے ہوگا اور انٹرویو کے بہانے اپنے لوگوں کو نوکریاں دلانے کی بدعنوان لوگوں کی کوششوں کو روکا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے زمرہ ’سی‘ کے امتحانات میں انٹرویو کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پی سی ایس اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کے لیے انٹرویو کا فیصد کل نمبروں کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرویو میں 40 فیصد سے کم اور 70 فیصد سے زیادہ نمبر آئے تو اس کی بھی وضاحت کرنی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’کوئی بھی زمرہ 'سی' کا امتحان چاہے وہ پبلک سروس کمیشن سے باہر ہو یا پبلک سروس کمیشن کر رہا ہو۔ تمام امتحانات میں انٹرویو کا نظام فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اس میں جے ای جیسی تکنیکی عہدوں پر بھی انٹرویو کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ اعلیٰ عہدوں کے لیے جہاں انٹرویو ضروری ہو، جیسے پی سی ایس یا دیگر اعلیٰ عہدوں پر انٹرویو کا فیصد کل کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا۔ اگر کوئی امیدوار امتحان میں 40 فیصد سے کم اور 70 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرتا ہے تو انٹرویو لینے والے شخص یا بورڈ کو اس بارے میں وضاحت دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Uttarakhand Paper Leak لاٹھی چارج کے خلاف اتراکھنڈ بند کا اعلان
یو این آئی