قائم مقام چیف جسٹس روی ملیمتھ اور جسٹس رویندرا میتھانی کی ڈویژن بنچ میں ہلدوانی کی اسٹوڈنٹ گارجین ویلفیئر کمیٹی کے ذریعہ دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہوئی۔ ایجوکیشن ڈائریکٹر آر کے کنور آج عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کو جانچ کئے جانے والے 13 ہزار اساتذہ کے سرٹیفکیٹ مل گئے ہیں۔ وہ جانچ رپورٹ کے نتائج پیر تک عدالت میں پیش کریں گے۔
درخواست گزار کے وکیل تربھون پانڈے نے کہا کہ عدالت نے محکمہ تعلیم کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے سوموار تک جانچ رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کو کہا۔ اس سے قبل حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پرائمری ایجوکیشن کے تحت ریاست میں کل 33065 اساتذہ تعینات ہیں۔ ان میں پرنسپل، اسسٹنٹ ٹیچر اور 766 رفقاء تعلیم شامل ہیں۔ تمام اساتذہ کے ہائی اسکول، انٹرمیڈیٹ، گریجویٹ کے علاوہ بی ایڈ، بی ٹی سی، ڈی ای ایل ڈی، سی پی ایڈ اور اردو اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ ضروری ہے۔ اس طرح کل 132260 دستاویزات کی جانچ ہوگی۔ اس پورے عمل میں ڈیڑھ سے تین سال لگیں گے۔
حکومت حکومت کے اس جواب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی اور اس کے بعد اس نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔