اتراکھنڈ میں اس مانسون میں سب سے زیادہ نقصان کماؤں علاقے کے پتھوراگڑھ ضلع میں ہوا ہے۔ ابھی تین دن پہلے ہی شدید بارش اور زمین کھسکنے سے کئی لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی لیکن گزشتہ دیر رات سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک بار پھر سے پتھورا گڑھ کے منسیاری، باگپانی، مدکوٹ اور جولجیبی علاقوں میں ایک بار پھر زبردست تباہی ہوئی ہے۔
شدید بارش کی وجہ سے ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے، جس وجہ سے اس علاقے میں نہ صرف پل بہہ گئے ہیں بلکہ سڑکیں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔کئی گاؤں میں مٹی کھسکنے کی وجہ سے متعدد گھروں کی منہدم ہونے کی بھی خبر سامنے آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں:رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ 29 جولائی کو بھارت پہنچ جائے گی
باگپانی، منسیاری، مدکوٹ، جولجیبی-پتھوراگڑھ موٹر وے میں ٹوکڈی گاڑ میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کا پل بہہ گیا ہے۔لومتی باغیچہ بگڑ میں بھاری نقصان ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔
اطلاع کے مطابق علاقے کے لوگ اب اپنے مکان کو خالی کررہے ہیں۔ٹوکڈی گاڑ میں میتیلی کو جوڑنے والے سبھی پیدل پل بہہ گئے ہیں۔زارا جیولی سے بھی نقصان کی خبر سامنے آرہی ہے۔جولجیبی موٹر وے کی پل بہہ جانے سے انتظامیہ کی امدادی ٹیم اب بغیر ہیلی کاپٹر کے متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکتی ہے۔پل بہنے سے لومتی سے لے کر مدکوٹ تک 100 سے زائد گاؤں کا ضلعی دفتر پتھوراگڑھ سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔بنبگڑ میں بادل کے پھٹنے سے دو مکان بہنے کی خبر سامنے آئی ہے۔حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس تباہی میں کتنے جانوں کا نقصان ہوا ہے یا نہیں،لیکن مالی طور پر بہت نقصان ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔