ETV Bharat / state

قیدیوں کی سیکیورٹی، پیرول معاملے میں حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب - حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے سبب جیلوں میں قیدیوں کی سیکیورٹی اور انہیں پیرول پر چھوڑے جانے پر غورکیے جانے کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے پیر کو حکومت سے چھ مئی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی جیل انسپکٹر جنرل کو اگلی سماعت پر ورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Security of prisoners, demand detailed report from government in parole case
قیدیوں کی سیکیورٹی، پیرول معاملے میں حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب
author img

By

Published : May 3, 2021, 9:09 PM IST

چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جج آلوک کمارورما نے ہریدوار کے رہائشی اومویر سنگھ کی جانب سے دائر پی آئی ایل پرسماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ ریاست کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، ہریدوار، دہرادون اورہلدوانی کی جیلوں میں یہ تعداد کئی سوگنا ہے۔

بہت زیادہ تعداد اوربھیڑ کے سبب کورونا وبا کی وجہ سے جیلوں کی سیکیورٹی کوخطرہ لاحق ہے۔ کئی قیدی اس وباکاشکار ہوچکے ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران قیدیوں کو پیرول پر رہاکئے جانے کے معاملے میں ریاست میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اورکمیٹی کے جائزہ کے بعد کچھ قیدیوں کو پیرول یا شارٹ ٹرم بیل پر رہاکیاگیا تھا۔

درخواست گزار کی طرف سے اس مرتبہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کورونا وبا کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح قیدیوں کو پیرول یا شارٹ ٹرم بیل پر رہا کرنے پر غورکیا جاناچاہیے۔ ساتھ ہی قیدیوں کی حفاظت کے پیش نظر جیلوں میں حفاظتی اقدامات کئے جانے چاہئے۔

درخواست گزار کے وکیل اجے ویرپنڈیر نے بتایا کہ معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے حکومت اورجیلوں کے انسپکٹر جنرل سے آئندہ چھ مئی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

عدالت نے حکومت سے ریاست میں جلوں میں سیکیورٹی کے تعلق سے کئے گئے طبی اقدامات جیسے آکسیجن ٹینک، آکسیجن بیڈ، وینٹیلیٹر، پی پی ای کٹ، ماسک وگلبز سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.