اتراکھنڈ: تین طلاق کے معاملے کو سپریم کورٹ تک لے جانے والی سماجی کارکن سائرہ بانو نے خواتین کی لڑائی لڑنے کے لئے آج اتراکھنڈ کے کاشی پور علاقے میں ”اپنا کیمپ” نامی دفتر کا افتتاح کیا۔
اس تعلق انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس دفتر کا افتتاح معاشرے میں متعدد مسئلے سے جوجھ رہی خواتین سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کھولا گیا ہے۔ خاص کرکے مسلم طبقے میں کئی ایسی خواتین ہیں جو آج بھی طلاق ثلاثہ جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ متعدد خواتین آج بھی اپنے حق کی تلاش میں در در بھٹک رہی ہیں۔ انہیں خواتین کو انصاف دلانے کے مقصد سے یہ دفتر کھولا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ طلاق ثلاثہ کیس جیتنے کے بعد سائرہ بانو نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت نے انہیں وزیر مملکت کے عہدے سے نوازتے ہوئے راجیہ مہیلا آیوگ کی وائس چیئرمین کا عہدہ دیا تھا۔