ویب سیریز تانڈو کی ریلیز ہوتے ہی تنازع شروع ہوگیا ہے۔ ایک دن پہلے، جہاں ہریدوار کے سنتوں نے اس سلسلہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ ہی وی ایچ پی (وشو ہندو پریشد) کی رہنما سادھوی پراچی نے ہندو دیویوں اور دیوتاؤں کا مذاق اڑانے والی ایک ویب سیریز تانڈو کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ ہریدوار میں انہوں نے اس بارے میں ایک پریس کانفرنس بھی کی۔
اس دوران سادھوی پراچی نے کہا کہ بھارت میں ہندو اکثریت میں ہیں۔ پھر بھی ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑانا آج کل ایک فیشن بن گیا ہے۔ اگر ویب سیریز بنانے والوں میں ہمت ہے تو وہ غیر ہندوؤں پر بھی فلمیں بنا کر دکھائیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی متنازعہ فلم بنانے والوں کے خلاف راسوکا لگنی چاہئے اور انہیں کڑی سزا ملنی چاہئے۔
سادھوی پراچی نے مزید کہا کہ پہلے فلموں کے ذریعہ اور اب ان ویب سیریز کے ذریعے ہندوؤں کے مزہب و کلچر کا مذاق اڑانا ایک عام بات ہوگئی ہے۔ جس کے لئے سخت قانون بنایا جائے۔ تاکہ جو لوگ اس طرح کے ویب سیریز اور فلمیں بناتے ہیں وہ ایسا کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔
یہ بھی پڑھیں: تانڈو پر ہنگامہ جاری: مدھیہ پردیش حکومت درج کرے گی معاملہ