ہری دوار: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہری دوار میں ایک بیان میں کہا کہ ملک کو 'اکھنڈ بھارت' ہونے میں بیس سے پچیس کا وقت لگے گا۔ ایک ہزار سال تک ہندوستان کے سناتن دھرم کو ختم کرنے کی مسلسل کوششیں کی گئیں، وہ غائب ہو گئے، لیکن ہم اور سناتن دھرم اب بھی موجود ہیں۔ سناتن دھرم ہی ہندو راشٹر ہے اور بھارت لگاتا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کے راستے میں جو آئیں گے وہ مٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد کی بات کریں گے، لیکن ہاتھ میں لاٹھی بھی رکھیں گے، کیونکہ یہ دنیا صرف طاقت پر یقین رکھتی ہے Statement of Mohan Bhagat in Haridwar۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر سرپٹ دوڑ رہا ہے۔ سیٹیاں بجاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ترقی کے اس سفر میں سب اس کے ساتھ آئیں۔ اسے روکنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر ساتھ نہ آئے تو راستے میں مت آنا، راستے سے ہٹ جانا۔
- مزید پڑھیں:
مسلمانوں کی جائیدادوں کی غیر قانونی مسماری بند کی جائے: ایمنسٹی انڈیا - Canadian Leader Criticize Modi Govt: 'مودی حکومت مسلم مخالف جذبات بھڑکانا بند کرے'
ایک ہزار سال تک ہندوستان کے سناتن دھرم کو ختم کرنے کی مسلسل کوششیں کی گئیں، وہ غائب ہو گئے، لیکن ہم اور سناتن دھرم اب بھی موجود ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہریدوار میں شری کرشنا نواس آشرم اور پورنانند آشرم میں پران پرتیشتھا اور برہمالن مہامنڈلیشور سوامی دیویانند گری مہاراج اور گروترے مندر کے افتتاحی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔