نینی تال: سپریم کورٹ کالجیم نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس سنجے کمار مشرا کاتبادلہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔ کالجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے تین ججوں کی بطور چیف جسٹس تقرری کی بھی سفارش کی ہے۔ Recommendation On Transfer Of Justice Sanjay Mishra
موصولہ اطلاعات کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والی کالجیم کی میٹنگ میں اڑیسہ ہائی کورٹ میں تعینات جسٹس جسونت سنگھ کو اڑیسہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جموں و کشمیر کے جسٹس علی محمد کو جموں وکشمیر کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ کے جسٹس پی بی ورلے کو کرناٹک ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ Transfer Of Justice Sanjay Mishra
یہ بھی پڑھیں: Justice Magrey کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی
اسی طرح جسٹس کے. ونود چندرن کیرالہ سے بمبئی ہائی کورٹ اور جسٹس اپریش کمار سنگھ کوجھارکھنڈ سے تریپورہ، جسٹس ڈاکٹرایس مرلی دھر کو اڑیسہ ہائی کورٹ سے مدراس اور جسٹس پنکج متل کو جموں و کشمیر سے راجستھان ہائی کورٹ تبادلے کی سفارش کی گئی ہے۔
یو این آئی