اس کا انکشاف اتراکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے RTI کے کارکن ندیم الدین کو فراہم کردہ معلومات سے ہوا ہے۔ ان معلومات کا خلاصہ تب ہوا جب اتراکھنڈ، کاشی پور کے رہائشی RTI کارکن ندیم الدین ایڈووکیٹ نے اتراکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر کے آفیسر سے مجرمانہ اعداد وشمار کی تفصیلات کے بارے میں معلومات طلب کی۔
دستیاب معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2020 میں اتراکھنڈ میں 16116 جرائم پیش آئے ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں چوری، ڈکیتی اور قتل میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ جنسی زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ پوری ریاست میں ادھم سنگھ نگر ضلع میں سب سے زیادہ جرائم سامنے آئے ہیں۔
کاشی پور کے رہائشی آر ٹی آئی کارکن ندیم الدین سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کو روکنے کے لئے پولیس کی چوکسی کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ہوشیار اور آگاہ رہنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: نابالغ لڑکی کا اغوا اور بدسلوکی، ملزم گرفتار
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس کو دیگر جرائم کے علاوہ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام کے لئے مزید چوکس بنایا جائے گا۔