ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا

اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ میں بھارت اور بیرون ملک سے 5000 سے زیادہ سرمایہ کاروں اور نمائندوں نے شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سمٹ کا آج افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے مطابق، اب تک ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ Uttarakhand Global Investors Summit 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 1:06 PM IST

اتراکھنڈ: دو روزہ اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ آج 8 دسمبر سے دارالحکومت دہرادون میں شروع ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا۔ ایف آر آئی (فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) پہنچنے کے بعد گورنر گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور اتراکھنڈ کے سرکاری افسران نے پی ایم مودی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دھامی نے پی ایم مودی کو اتراکھنڈی پرفیوم پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی، پروگرام کے مقام پر پہنچنے کے بعد، پی ایم نے سب سے پہلے آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈسٹری کی بڑی شخصیات کے ساتھ سوامی رام دیو اور فلم انڈسٹری کے معروف لوگ بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

  • #WATCH | Uttarakhand: Prime Minister Narendra Modi holds a roadshow in Dehradun.

    He will inaugurate the two-day Uttarakhand's Global Investors Summit 2023 today, here. pic.twitter.com/4xQbFSB81i

    — ANI (@ANI) December 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | Uttarakhand: Prime Minister Narendra Modi inspects an exhibition at the venue of Global Investors Summit 2023 in Dehradun.

    He will inaugurate the two-day Uttarakhand's Global Investors Summit 2023 here, shortly. pic.twitter.com/D4ckT55DuY

وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں موجود صنعتکاروں سے خطاب بھی کیا۔ پی ایم مودی نے اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 سے پہلے تقریباً 44 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی بنیاد کا افتتاح کیا۔ اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے لیے اتراکھنڈ کی دھامی حکومت نے تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

  • #WATCH | At Uttarakhand's Global Investors Summit 2023 in Dehradun, Prime Minister Narendra Modi says, "This Devbhoomi is definitely going to open many doors for you. Today, Uttarakhand is a shining example of the mantra with which India is moving forward with the mantra of… pic.twitter.com/PGlPvDcXC3

یہ بھی پڑھیں:ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم حسینہ

اس پروگرام میں بھارت اور بیرون ملک سے پانچ ہزار سے زیادہ سرمایہ کاروں اور نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے مطابق، اب تک ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ دھامی حکومت پچھلے کئی مہینوں سے اتراکھنڈ گلوبل انوسٹرس سمٹ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.