اتراکھنڈ کے پولیس ڈائرکٹر جنرل اشوک کمار نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعہ ہم لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے قابل ہوں گے۔ ہم لوگوں کو ذاتی طور پر آسانی سے جوڑ پائیں گے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ اتراکھنڈ پولیس ٹک ٹاک ویڈیو ایپ کے ذریعہ سڑک کی حفاظت، سائبر سیکورٹی، خواتین کی حفاظت اور دیگر سماجی مسائل پر بیداری پر مبنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں سے شیئر کرے گی۔
قابل غور ہے کہ ملک میں سب سے پہلے ٹک ٹاک کے ساتھ کیرالہ پولیس نے ہاتھ ملایا تھا۔ کیرالہ پولیس گزشتہ ماہ ٹک ٹاک سے منسلک تھی اور اس کے سوا دو لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔