ETV Bharat / state

PM Modi's Uttarakhand Visit پی ایم مودی کا اتراکھنڈ دورہ، فوجی جوانوں سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 12:46 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں شیو اور پاروتی کی پوجا ارچنا کی۔ یہاں وہ ایک عوامی جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دوران تقریباً 4200 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ PM Modi visit Gunji village

PM Modi's Uttarakhand Visit
PM Modi's Uttarakhand Visit

نینی تال: وزیر اعظم نریندر مودی اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی جمعرات کی صبح اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ پہنچے اور پاروتی کنڈ میں پوجا ارچنا کی اور آدی کیلاش کے درشن کرنے کے ساتھ ہی گنجی میں فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی بریلی سے براہ راست چین کی سرحد سے متصل چھوٹے کیلاش (آدی کیلاش) پہنچے۔ جیولنکونگ ہوائی اڈے سے وہ پاروتی کنڈ پہنچے نیز شیو اور پاروتی کی پوجا ارچنا کی۔ یہاں موجود پروہتوں نے انہیں روایتی طریقے سے پوجا ارچنا کرائی۔ انہوں نے آدی کیلاش کے بھی درشن کیے، ڈمرو اور شنکھ بھی بجایا۔ پاروتی جھیل کے کنارے بیٹھ کر انہوں نے آدی کیلاش پروت کے درشن کئے۔

  • #WATCH | Pithoragarh, Uttarakhand: PM Narendra Modi performs pooja at Parvati Kund.

    PM Modi will also visit Gunji village to interact with local people, along with the Army, ITBP and BRO. pic.twitter.com/BPLv8eql5I

    — ANI (@ANI) October 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی کو راون دکھانے پر پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی سے سوال
یہاں سے وزیر اعظم بلند ہمالیائی علاقے میں چین کی سرحد سے متصل گنجی پہنچے۔ انہوں نے گنجی، نابھی، کوٹی اور بوندی گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کی۔ گاؤں والوں نے یہاں روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے چین کی سرحد پر تعینات انڈو تبت بارڈر پولیس، ایس ایس بی اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یہاں آرٹ کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
پتھورا گڑھ میں پی ایم مودی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔پروگرام میں وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اور اتراکھنڈ کے تمام کابینہ وزیر اور ممبران پارلیمنٹ موجود رہیں گے۔ریلی کے بعد پی ایم مودی تقریباً 4200 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.