اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں پولیس کی جانب سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں عید کی تیاریوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں عید کی نماز کے دوران سماجی دوری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا، پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ عید کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، تاکہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں عید کی نماز مسجدوں میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، لہذا لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کرنی ہوگی۔
وہیں قربانی کے سلسلے میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عوام پردے میں اپنے جانوروں کو قربان کرے اور خون وغیرہ نالیوں میں نہ بہایا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
عشرۂ ذی الحجہ کے فضائل
ہریدوار کے منگلور کوتوالی کمپلیکس میں عید الاضحی کے موقع پر معززین کے ساتھ پولیس آفسران اور سی او ابھے سنگھ نے کہا 'لوگوں کو کورونا وبا کے دوران انفیکشن سے بچنے کے لئے قواعد پر عمل کرنا چاہئے'۔
اجلاس کے دوران علمائے ہند کے سابق ریاستی صدر مفتی ریاض علی نے کہا 'اس بار بکروں کی خریداری کے لئے کوئی دخول نہیں ہوگا۔ لوگوں کو عوامی مقامات پر قربانی نہیں دینا چاہئے۔ نہ ہی نالیوں میں خون بہایا جائے'۔