ریاست اتراکھنڈ کے کاشی پور میں واقع مدرسہ اہل سنت دارالسلام عربی کالج میں ایک علمی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شامل تمام طلبا اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق جانکاری دی گئی ۔
اس تقریب میں اتراکھنڈ کے ساتھ اترپردیش کے علماء حضرات نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے تقریب میں موجود طلبا کو ہر بیماری اور وائرس سے محفوظ رہنے کی جانکاری فراہم کی۔
علما حضرات نے کالج کے طلباء کو یہ ہدایت بھی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں بلکہ بچاؤ کے لئے خصوصی احتیاط رکھیں۔
اس دوران مشہور خطیب مولانا محمد ہاشمی اور مفتی عاشق رضا مصباہی نے تقریب میں شرکت کرکے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے خیالات کو پیش کیا۔