ETV Bharat / state

ٹنک پور میں ایک لاکھ سے زائد کے نقلی نوٹوں کے ساتھ ایک شخص گرفتار - etv bharat news

اتراکھنڈ کے ضلع چمپاوت ضلع کے ٹنک پور میں اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور پولیس کی ٹیم نے ایک لاکھ روپے سے زائد کے نقلی نوٹوں کے ساتھ ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ جعلی نوٹوں کے اس کاروبار میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

One arrested with counterfeit notes
ٹنک پور میں ایک لاکھ سے زائد کے نقلی نوٹوں کے ساتھ ایک گرفتار
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:59 PM IST

چمپاوت پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس او جی اور پولیس ٹیم کی جانب سے جمعرات کی شب ٹنک پور میں واقع آئی ٹی آئی کے پاس سمگلروں کے خلاف چیکنگ مہم چلائی گئی۔

اس دوران ٹیم نے ایک موٹرسائیکل سوار کو روکا اورچیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے 1،05،000 روپے کے نقلی نوٹ برآمد ہوئے ۔ جس میں 500 کے 37000 اور 100 کے 68000 روپے کے نقلی نوٹ شامل تھے۔

پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی تھانہ ٹنک پور میں معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

ملزم نے بتایا کہ وہ نقلی نوٹ ہلدوانی کے رام پور روڈ کے وارڈ نمبر 17 کے رہنے والے نتن راٹھور سے لے کر آیا ہے۔ جنیں وہ ٹنک پور میں استعمال کرناچاہتا تھا ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کے ساتھ ہی گروہ کے دیگر ممبروں کی گرفتاری میں مصروف ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.