ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں نئے سال کے موقع پر پولیس نے ضلع کے تمام تھانوں، ٹریفک پولیس سی پی یو اور پی اے سی تیار کرلی ہے۔
جہاں پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے دن کے دوران تمام علاقوں میں گشت کرے گی۔
شہر کے ہر چوراہے اور شام پانچ بجے کے قریب پولیس کی جانب سے خصوصی چیکنگ آپریشن کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: دہلی: 118 برس کی سردی کا ریکارڈ ٹوٹا
واضح رہے کہ اترا کھنڈ میں تھرٹی فرسٹ اور نئے سال کے موقع پر خوشی اور تفریح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں گذشتہ سال شراب نوشی اور شرابی کے بہت سے واقعہ اور حادثہ بھی سامنے آتے رہے ہیں، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس دفعہ پولیس کی خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ایس پی دیویندر پنچا نے بتایا کہ رات 10 بجے سے پورے ضلع میں ہائی الرٹ ہوگا اور پولیس واقعہ اور حادثہ پکدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔