نینی تال: اتراکھنڈ کے چمپاوت میں پولیس نے چار کلو گرام چرس کے ساتھ ایک نیپالی اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم برآمد شدہ چرس کو نیپال فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔Nepalese Smuggler Arrested
چمپاوت پولیس آفیسر وپن چندر پنت کے مطابق آپریشن کریک ڈاؤن کے تحت ہفتہ کو اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)، انسداد منشیات اینٹی ڈرگ فورس (اے ٹی ڈی ایف) اور چمپاوت پولیس کی جانب سے نریال گاؤں کے تلاشی تلاشی مہم چلائی جارہی تھی۔ اسی دوران تفتیشی ٹیم نے ایک شخص کو روک کر اس کی چیکنگ کی تو اس کے قبضہ سے 4.320 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزم کی شناخت جگدیش سامنت (59) کے طور پر ہوئی ہے جو نیپال برہم دیو کے کھلا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ خود چمپاوت کے علاقے دھامی سون سے خود ہی کھیتوں سے چرس تیار کر کے نیپال اسمگل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف کوتوالی میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا، مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کی مجرمانہ تاریخ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Smuggling Bid Foiled by BSF سانبہ میں ہیروئن کے 8 پیکٹ برآمد، اسمگلر بھاگنے میں کامیاب
یو این آئی