ملک بھر مین کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لیکن بہت سارے افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے وجہ سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ریاست اتراکھنڈ کے مسوری کے کیمل بیک روڈ پر دو نوجوان سڑک پر آوارہ گردی کرتے پائے گئے۔
ایس ڈی ایم نے دونوں نوجوانوں سے 'پش اپ' اور اٹھک بیٹھک لگوائے۔ اس کے بعد دونوں نوجوانون کو ہدایت دے کر گھر واپس بھیج دیا۔
مسوری میں لاک ڈاؤن کے بعد سڑکوں پر خاموشی ہے۔ صبح 'گروسری' اور سبزیوں کی دکانیں کھلنے پر تھوڑی بہت نقل و حرکت ہوتی ہے لیکن ایک بجے کے بعد سڑکیں بالکل خالی ہوجاتی ہے۔
اس کے باوجود کچھ لوگ بغیر کسی کام کے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ مسوری کے ایس ڈی ایم نے ایسے ہی دو نوجوانوں کو سزا دی ہے۔
واضح رہے کہ 'گشت کے دوران پولیس انتظامیہ لوگوں سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے گھروں سے باہر نہ آنے کی اپیل کر رہی ہے۔ '