اتراکھنڈ کے دھارچولا میں نابالغ کی دو بار شادی کرانے کے معاملے میں پولیس پہلے ہی ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے اس معاملے میں متاثرہ کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ جب کہ پولیس لڑکی کے پہلے شوہر کو بھی جلد گرفتار کرنے کی بات کر رہی ہے۔ دراصل دھارچولا میں ایک 12 سالہ لڑکی کی دو بار شادی کر دی گئی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نابالغ twelve year old girl pregnant حاملہ تھی۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ چائلڈ ڈیولپمنٹ child development department نے معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد پولس حرکت میں آئی۔ پولیس پہلے ہی ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔ وہیں آج پولس نے نابالغ کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ معاملہ پتھورا گڑھ ضلع کے بیریناگ پٹواری علاقے کا ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون دھارچولا کے ایک گاؤں کی رہائشی ہے اور یہ اس کی دوسری شادی ہے۔
لڑکی کی ماں اور سوتیلے باپ نے اس کی پہلی شادی جون 2021 میں 12 سال کی عمر میں دھارچولا میں ہی کرائی تھی۔ شوہر کی مار پیٹ سے تنگ آکر وہ کچھ دن بعد ہی اپنے میکے چلی گئی تھی۔ چھ ماہ کے اندر، دسمبر 2021 میں ماں نے دوبارہ نوعمر کی شادی بیریناگ کے ایک 36 سالہ شخص سے کر دی۔ تب سے یہ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ بیریناگ میں ہی رہ رہی ہے۔
اس سے پہلے بھی دگتولی گاؤں میں بھی ایک نابالغ کی شادی کا معاملہ Minor Marriage in Digtoli Village سامنے آیا تھا۔ چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر نے پولیس اسٹیشن بیریناگ میں اطلاع دی کہ ایک شخص اپنے بیٹے کی شادی گارڈن بیریناگ کے ایک نابالغ سے کررہا ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پتھورا گڑھ لوکیشور سنگھ کے حکم پر ایس ایچ او بیریناگ ہیم تیواری اور دیگر پولیس اہلکار لڑکے کے گھر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:
UP Boy Marries Pakistani Girl : بھارتی نوجوان نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کی
معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد پولیس نے دونوں خاندانوں کی کاؤنسلنگ کی۔ اس کے ساتھ انہیں بچوں کی شادی سے متعلق قانون سے بھی آگاہ کیا گیا جس کے بعد دونوں خاندانوں نے اپنی غلطی مان لی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں قانون کا علم نہیں ہے۔ اب وہ لڑکی سے اس وقت شادی کرے گا، جب وہ بالغ ہو جائے گی۔ اس حوالے سے دونوں خاندانوں کی جانب سے درخواست بھی دی گئی تھی۔ Minor Girl Married Twice