ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے گلڈنگ سرحد پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی - بھارتی۔چینی فوجی تصادم

لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین پرتشدد تصادم کے بعد اترکھنڈ کے گلڈنگ میں واقع چینی سرحد کے قریب فوجی اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا جارہا ہے۔

More troops deployed near Geldung border in Uttarakhand
اتراکھنڈ: چینی سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 7:21 PM IST

گلڈنگ میں نیتی گاؤں کے مقامی افراد کے مطابق بھارت ۔چین کے فوجیوں کے مابین ہونے والے تصادم کے بعد یہاں فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اتراکھنڈ: چینی سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی

مقامی لوگوں کے مطابق پہلے فوجیوں کی بڑی تعداد گاؤں کے قریب گمشالی، ملاری اور نیتی علاقوں کے کیمپس میں تعیناتی تھی لیکن اب فوجیوں کو یہاں سے پچیس کیلو میٹر دور گلڈنگ میں تعینات کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 75 آئی ٹی این پی اور بھارتی فوجی نوجوان نیتی کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات تھے، اب یہاں محض پانچ فوجی تعینات ہیں دیگر فوجیوں کو سرحد پر تعینات کیا گیا ہے۔

گذشتہ پیر کو لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی و چینی فوجیوں کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم میں دونوں جانب سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کےلیے سینئر فوجی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا دور جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.