ETV Bharat / state

مودی اور نڈا نے اتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی

وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے روزاتراکھنڈ کے 21 ویں یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

مودی اور نڈا نے اتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی
مودی اور نڈا نے اتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی
author img

By

Published : Nov 9, 2021, 1:45 PM IST

Updated : Nov 9, 2021, 1:50 PM IST

نریندر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’اتراکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر ’دیو بھومی‘ کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست نے جو ترقی کی ہے، اس سے مجھے یقین ہے کہ یہ پوری دہائی اتراکھنڈ کی ہی ہونے والی ہے۔ اتراکھنڈ میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اب پہاڑ کا پانی اور جوانی، دونوں یہاں کے کام آرہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ قدرت کی گود میں بسی یہ ریاست ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن رہے‘‘۔

مودی اور نڈا نے اتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی
مودی اور نڈا نے اتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی

جے پی نڈا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’روحانیت اور ثقافت کی مقدس سرزمین اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی جی کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایشور سے ریاست کے تمام لوگوں کی خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتا ہوں‘۔

وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ریاست کے یوم تاسیس پر اتراکھنڈ کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو جاری اپنے ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ پوری قوم اتراکھنڈ کے باشندوں کی بہادرانہ روایت کے لیے شکر گزار ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ ریاست اپنے قدرتی وسائل کے بل بوتے پر آنے والے وقتوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا’’میں ریاست کے یوم تاسیس پر دیو بھومی اتراکھنڈ کے باشندوں کے صحت مند اور روشن مستقبل کیلئےدعاگو ہوں۔ اتراکھنڈ ویر بھومی بھی ہے، جو فطرت کے قدرتی حسن سے مزین ہے، جہاں ہر ضلع نے ملک کی سلامتی کے لیے قابل قدر حصہ ڈالا ہے۔ پوری قوم آپ کی بہادرانہ روایت کی مشکور ہے۔‘‘

Last Updated : Nov 9, 2021, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.