ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے مدارس میں متعدد تبدیلیاں، عصری تعلیم کا بھی نظم

Modern Madrassas in Uttarakhand ریاست اتراکھنڈ میں حکومت کی جانب سے مدارس میں متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے تحت جدید مدارس تیار کیے جائیں گے۔ جو اے پی جے عبدالکلام کے نام سے جانے جائیں گے۔ جدید مدارس میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری قائم کی جائے گی۔ آئی ٹی کے علاوہ سائنس اور ٹکنالوجی کی بھی تعلیم دی جائے گی۔

Morden_madarsa
Morden_madarsa
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 10:57 AM IST

دہرادون: اتراکھنڈ میں ریاستی حکومت کی جانب سے مدارس میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ مدارس کو جدید بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کی جانب سے مدارس میں دی جانے والی مذہبی تعلیم میں بنیادی تبدیلی کی جارہی ہے۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ اب مدارس کو عبدالکلام مدارس کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔ کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ تمام مدارس میں لائبریری بھی قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ برقعہ کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی۔ مدارس میں آئی ٹی، سائنس اور انگریزی سمیت روزگار پر مبنی تعلیم بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر اتراکھنڈ کے مدارس سے انجینئر، ڈاکٹر اور سائنسدان پیدا کرنے کے لیے اس سمت میں کام جاری ہے۔ ریاست کے 415 مدارس میں سے 117 مدارس وقف بورڈ کے تحت ہیں۔ چار مدارس کو جدید بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہاں اکیڈمک اور فائنانس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ مدارس کے نصاب میں سو فیصد تبدیلی کی جائے گی اور جدید نصاب کو رائج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیا ڈریس کوڈ بھی لاگو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ میں مدارس کے سروے میں تیزی کی ضرورت، پشکر دھامی

اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین مفتی شمعون قاسمی نے کہا کہ ریاست میں 415 مدارس اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے تحت چل رہے ہیں۔ ان سب میں جدید تعلیمی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام مدارس میں مسلم تعلیم کے ساتھ ساتھ سنسکرت کی تعلیم، وید اور یوگا کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.