ریاست اتراکھنڈ کے کاشی پور میں مسلمانوں اور دلتوں نے مرکزی کی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف شہری ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے پیش نظر احتجاج کیا گیا، اور ایس ڈی ایم اور پولیس آفیسر کے ذریعے ملک کے صدر رام ناتھ کووند کو ایک میمورنڈم بھیجا۔
دلت مسلمانوں نے قومی یکجہتی کے پلیٹ فارم کے ذریعے یہ بھی کہا گیا کہ سی اے اے بھارتیہ آئین کے خلاف ہے۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ بھارتیہ آئین میں تمام مذاہب کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں، جبکہ سی اے اے ملک کے شہریوں کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو واپس لیا جائے یا اس پر نظر ثانی کی جائے، اس دوران انھوں نے کاشی پور کوتوالی میں اے ایس پی سے بھی ملاقات کی۔
میمورینڈم دینے والوں میں خصوصی طور پر مشرف حسین، امیش سعود، مہیش وردان، اشوک کمار، آر بی سنگھ، عبدالقادر، فیروز حسین، صادق حسین، الیاس مہیگیر، انیس احمد وغیرہ شامل رہے۔