اتراکھنڈ میں معذوروں کو گزشتہ چھہ ماہ سے پنشن نہیں مل پایا ہے، اس کے پیش نظر سماجی تنظیم موک بدھیر وکلانگ کلیان سمیتی نے آج سماجی بہبود کے وزیر یشپال آریہ کے نام ڈپٹی کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔
اس دوران کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس نے کہا کہ پچھلے چھہ ماہ سے ریاست میں معذور افراد کو پنشن نہیں مل پارہا ہے، جس کی وجہ سے معذور افراد کافی پریشان ہیں۔
انہوں نے تحصیل کے پٹواریوں پر غیر ضروری طور پر معذوروں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اسکیمز سے استفادہ کرنے کے لئے جہاں پٹواریوں کی رپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ معذوروں کو رپورٹ دینے کے بجائے انہیں ٹال دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
معذوروں کے تمام مسائل سننے کے بعد کاشی پور ایس ڈی ایم نے انہیں یقین دلایا کہ جلد از جلد ان کے تمام مسائل حل کردئے جائیں گے۔