ETV Bharat / state

میرٹھ: ویکسیشن سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے میٹنگ - میرٹھ ڈی ایم نے ویکسین بیداری مہم شروع

میرٹھ کے پسماندہ علاقوں میں کورونا ویکسین سے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کے بالا جی نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جہاں انہوں نے ویکسین سے متعلق ضروری جانکاری دی۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلم علاقوں میں مخصوص میٹنگ کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:47 PM IST

Updated : Jun 18, 2021, 11:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا ویکسینیشن مہم کے تئیں عوام میں بیداری لانے کے لیے میرٹھ ڈی ایم نے مسلم علاقوں میں پہنچ کر مقامی لوگوں کے علاوہ علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کی۔ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کی بات کہی۔

میرٹھ کے کچھ پسماندہ علاقوں میں ویکسینیشن کی سست رفتار کو دیکھتے ہوئے آج میرٹھ ڈی ایم نے مسلم اکثریتی آبادی والے احمد نگر علاقے کے مدرسہ قاسم العلوم میں ایک مخصوص میٹنگ کی ۔جس میں مقامی افراد کے علاوہ علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلم علاقوں میں مخصوص میٹنگ کا اہتمام

ضلع مجسٹریٹ نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے ویکسینیشن لینے کی بات کہی۔ انہوں نے عوام کو ویکسین کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر نے جو نقصان پہنچایا ہے اس کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا ضرورت ہے۔ خود کواس سے بچانے کی اس لئے ہم سب کو مل کر اس کورونا کا سامنا کرنا ہے اور اس کے لئے ویکسین کا لگوانا بے حد ضروری ہے۔ اس لئے اپنے ساتھ دوسروں کو بچانے کے لیے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنائے۔

میرٹھ میں جس طرح سے ویکسینیشن کا کام ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے ویکسینیشن کیمپوں میں پہنچ کر خود کو ویکسین کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تب ہی کورونا کی تیسری لہر سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2021, 11:24 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.