ETV Bharat / state

Dehradun Double Murder باپ نے دوسری شادی کیلئے دو بیٹیوں کا قتل کر دیا - Dehradun Double Murder

دہرادون کے ڈوئی والا میں بہار کے ایک شخص نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کا گلا دبا کر قتل کر دیا جو اس کی دوسری شادی میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔ جتیندر ساہنی نام کے اس شخص کی بیوی نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی تھی۔ جتیندر ساہنی بھی دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن دونوں لڑکیاں اس کی شادی میں آڑے آتی تھیں۔

Dehradun Double Murder
Dehradun Double Murder
author img

By

Published : Jun 24, 2023, 7:38 AM IST

دہرادون (اتراکھنڈ): ضلع کے دوئی والا پولیس اسٹیشن کے تحت ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کیشو پوری میں رہنے والے جتیندر ساہنی نام کے ایک شخص نے اپنی دو معصوم بچیوں کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ باپ نے جن بچیوں کو قتل کیا ان میں 3 سالہ بیٹی آنچل اور ڈیڑھ سالہ بیٹی انیسہ شامل ہیں۔ دونوں معصوم بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا۔ پولیس اسے پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

دوئی والا کے کوتوال راجیش شاہ نے بتایا کہ دوئی والا کی کیشو پوری بستی سے اطلاع ملی کہ وہاں ایک شخص نے اپنی دو معصوم بچیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس جب موقعے پر پہنچی تو پتہ چلا کہ ملزم جتیندر ساہنی جو اصل میں بہار کا رہنے والا ہے اور اب کیشو پوری بستی میں رہتا ہے، اس نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کا قتل کر دیا ہے۔

مرنے والی بچیوں میں ایک بیٹی کی عمر تین سال اور دوسری کی ڈیڑھ سال ہے۔ لاشوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ قتل کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

دونوں لڑکیوں کی نانی اکثر ان کی خیریت دریافت کرتی رہتی تھیں۔ جمعہ کی دیر شام بھی لڑکیوں کی نانی بچیوں کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر پہنچی تھیں۔ دروازے سے پکارا تو کوئی جواب نہ آیا۔ اس پر دادی نے دروازہ کھولا اور اندر چلی گئیں۔ نانی اندر کا منظر دیکھ کر چیخ پڑیں۔ نانی نے فوراً شور مچایا۔ اس پر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: Delhi Crime دہلی میں دس سالہ بچی کے ساتھ تین لوگوں نے جنسی زیادتی کی، ملزمین فرار

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کی بیوی نے کیشو پوری میں رہنے والے ایک رشتہ دار سے بھاگ کر شادی کر لی تھی۔ وہ گھر سے نکل چکی تھی۔ ملزم ڈیڑھ سال سے اپنی ماں کے ساتھ گھر میں رہ رہا تھا۔ دونوں لڑکیاں بھی وہیں رہتی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم دوسری شادی کے موڈ میں تھا۔ یہ خاندان مزدوری کرتا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.