اتراکھنڈ کے کاشی پور میں واقع مدینہ مسجد میں حضرت عبدالقادر جیلانی (غوث اعظم) رضی اللہ عنہ کی یاد میں قادری مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر نورانی دارالافتا کے سربراہ اور 'مفتی اتراکھنڈ' کے لقب سے مشہور ذوالفقار خان نعیمی نے شرکت کی۔
مفتی ذوالفقار خان نعیمی نے موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی تعلیم پر عمل کرکے ہی صحیح راستہ حاصل کیا جاسکتا ہے، غوث پاک کی یاد میں مجلس سجانے والوں کو چاہیے کہ بزرگوں کی دی گئی تربیت پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات دورے پر اویسی، جیل میں عتیق سے ملاقات کی نہیں ملی اجازت
انہوں نے کہا کہ غوث پاک حضرت عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نہ صرف انسانیت کا درس دیا بلکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک مسلمان کو اپنے پیارے رسول حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کس طرح محبت اور کس طرح ان کا احترام کرنا چاہیے۔
دوران خطاب مفتی ذوالفقار خان نعیمی نے نعت رسول پڑھ کر لوگوں کے ایمان کو ترو تازہ بھی کیا۔