نیشنل پولیس میموریل میں ملک کے لیے ہلاک ہوئے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راوت نے صحافیوں کے سوالات پر کہا کہ 'اتراکھنڈ میں وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور میڈیا کے کچھ حصوں میں آنے والی اس قسم کی خبریں سامنے آئی ہیں جو محض افواہیں ہیں اور قیاس آرائیوں سے متعلق سوالوں کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔'
بھارتیہ جنتا پارٹی ہائی کمان کے ذریعہ دہلی بلانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'وہ دہلی آتے ہیں اور تمام قومی رہنماؤں سے ملتے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے بہت سے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔'
سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وزیر اعلی کو بی جے پی صدر جے پی نڈا نے دہلی طلب کیا ہے۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی جگہ ایک نیا متبادل تلاش کیا جارہا ہے۔