ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ کے اندر لینڈ سلائیڈنگ، 36 مزدور پھنسے - Brahamkhal Polgaon Road Tunnel under construction

اتراکھنڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جہاں یمونوتری نیشنل ہائی وے پر سلکیارا سے ڈنڈل گاؤں تک زیر تعمیر سرنگ میں مٹی کے تودے گرنے سے مزدور پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور سرنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپرریشن جاری ہے۔ Uttarkashi Tunnel Landslide

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 2:04 PM IST

Updated : Nov 12, 2023, 2:14 PM IST

اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ کے اندر لینڈ سلائیڈنگ

اترکاشی (اتراکھنڈ): یمونوتری قومی شاہراہ پر سلکیارا سے ڈنڈال گاؤں تک زیر تعمیر سرنگ کے اندر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرنگ میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد 36 سے زائد مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام کمپنی انتظامیہ کر رہی ہے۔ پانچ 108 ایمبولینس گاڑیاں موقعے پر تعینات کی گئی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقعے پر موجود ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • Uttarakhand | Inside visuals from the under-construction tunnel from Silkyara to Dandalgaon in Uttarkashi that collapsed, late on Saturday night.

    DM and SP of Uttarkashi district are present at the spot. SDRF, and Police Revenue teams are also present at the spot for relief… pic.twitter.com/XyUgOPt2NE

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) November 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیویندر پٹوال نے بتایا کہ سرنگ میں مٹی کا تودہ گرا ہے۔ این ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں۔ ایس پی ارپن یدونشی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کئی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق 36 کارکن ٹنل کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 6 سے 7 بجے کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سب کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرنگ کے اندر آکسیجن پائپ پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس واقعے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر دیویندر پٹوال نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 8.45 بجے این ایچ ڈی سی ایل کے سابق مینیجر کرنل دیپک پاٹل نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ برہماکھل-پولگاؤں روڈ پر سرنگ زیر تعمیر ہے، جو سلکیار سے تقریباً 2340 میٹر دور ہے۔ دوسری جانب سلکیار کی جانب سے سرنگ کے 270 میٹر سیکشن کے قریب 30 میٹر کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے تقریباً 36 مزدور سرنگ کے اندر پھنس گئے۔

  • Uttarakhand: Information was received from the District Control Room, Uttarkashi that 36 people are feared to be trapped in the tunnel which collapsed. On the information, Commander SDRF, Manikant Mishra immediately directed SDRF rescue teams under the leadership of Inspector… https://t.co/zTnZDAtcyy

مزید پڑھیں: شملہ کے شیو مندر لینڈ سلائیڈ حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

Kedarnath Landslide کیدارناتھ کے مرکزی اسٹاپ پر لینڈ سلائیڈ، تیرہ افراد لاپتہ

اطلاع ملتے ہی پولیس، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے موقعے پر پہنچ گئیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور محکمہ ریونیو کی ٹیم بھی موقعے پر موجود ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ کام کے لیے مشینیں بھی لگائی گئی ہیں۔

Last Updated : Nov 12, 2023, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.