ETV Bharat / state

Indo Nepal border ہند اور نیپال سرحد پر ایس ایس بی اور پولیس کا مشترکہ تلاشی آپریشن

author img

By

Published : May 14, 2023, 3:41 PM IST

ایس ایس بی اور چمپاوت پولیس نے ہفتہ کو ہند-نیپال بین الاقوامی سرحد پر اسمگلنگ اور ماؤ نواز سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے ایک مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران ٹیم نے سرحد پر آباد گاؤں والوں سے بھی بات کی اور لوگوں سے ہر مشکوک سرگرمی کے بارے میں دریافت کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نینی تال: ہندوستانی مسلح پولیس فورس (ایس ایس بی) اور چمپاوت پولیس نے ہفتہ کو ہند-نیپال بین الاقوامی سرحد پر اسمگلنگ اور ماؤ نواز سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے ایک مشترکہ سخت چیکنگ آپریشن کیا۔چمپاوت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویندر پنچا کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق چمپاوت کے تملی تھانے کے سب انسپکٹر سمن پنت کی قیادت میں بین الاقوامی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ماؤ نواز واقعات اور ملک دشمن واقعات کے خلاف بھی نیپال سے ملحقہ پوپل اور رائل علاقوں میں تحقیقاتی مہم چلائی گئی۔

اس دوران ٹیم نے سرحد پر آباد گاؤں والوں سے بھی بات کی اور لوگوں سے ہر مشکوک سرگرمی کے بارے میں دریافت کیا۔ یہی نہیں، انہوں نے سرحد پر ہونے والے اس طرح کے تمام واقعات کے بارے میں لوگوں کو اہم معلومات فراہم کیں اور ان سے کہا کہ وہ پولیس فورس کو مشکوک افراد اور واقعات کے بارے میں مطلع کریں۔ ٹیم نے گاؤں والوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی سرگرمیوں اور سیکورٹی ایپ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

گزشتہ روز اتراکھنڈ میں الموڑہ پولیس نے اسکولی طلبہ کو آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک مہم شروع کی تھی۔ ضلع کے ہر تھانہ علاقے کے اسکولوں کا دورہ کرکے پولیس ٹیم بچوں کو سائبر کرائم، منشیات کے اثرات اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کی۔ بچوں کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو اپنی آگاہی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Sitamarhi SSB Camp باہمی تنازع میں ایس ایس بی جوان نے ساتھی کو گولی ماری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.