انڈین ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کو لے کر کیڈٹس ایک بار پھر پورے جوش میں ہیں۔ تاہم تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سے پروگرام کچھ دیر سے شروع کیا گیا۔ اس بار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں رویوئیگ آفیسر کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی ملٹری اکیڈمی میں آج (12 جون) کیڈٹس کو پاس آؤٹ کیا جا رہا ہے۔ کیڈٹس اُس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں، جب وہ بھارتی فوج کا حصہ بنیں گے۔ اس بار 341 بھارتی اور 84 غیر ملکی کیڈٹ آؤٹ ہو رہے ہیں اور آفیسر بن رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اتراکھنڈ کے 37 جنٹلمین کیڈٹس ہندوستانی فوج میں افسر بننے جارہے ہیں۔
اتراکھنڈ کے نوجوانوں کا نام ملک کی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ انڈین ملٹری اکیڈمی میں بھی اتراکھنڈ کے جنٹلمین کیڈٹس بڑی تعداد میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد بھارتی فوج میں شامل ہو رہے ہیں۔
اس بار بھی 341 کیڈٹوں میں سے 37 کیڈٹ اتراکھنڈ سے ہیں۔ ریاست اتراکھنڈ ملک میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں سے 37 کیڈٹ پاس آؤٹ ہوں گے اور فوج میں افسر بن جائیں گے۔
باقی ریاستوں کے بارے میں بات کریں تو پنجاب سے 32، بہار سے 29، دہلی اور جموں و کشمیر سے 18، ہماچل پردیش، مہاراشٹر اور راجستھان سے 16، مدھیہ پردیش سے 14، مغربی بنگال سے 10، کیرالا سے 7، جھارکھنڈ سے اور منی پور سے 5، نیپال کے دو، تلنگانہ سے بھی دو جبکہ آندھرا پردیش، آسام، چنڈی گڑھ، گجرات، گوا، کرناٹک، لداخ، اڈیسہ، تمل ناڈو اور تری پورہ کے 1-1 جنٹلمین کیڈٹ بھارتی فوج میں شامل ہو رہے ہیں۔