ETV Bharat / state

Joshimath Crisis جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر نو سو کے قریب ہوئی - جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر میں ہر روز مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، اب تک دراڑوں والے مکانات اور عمارتوں کی تعداد 849 ہو گئی ہے۔ Landsliding in Joshimath

جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر 849 ہوئی

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 10:41 AM IST

چمولی: اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر 849 ہو گئی ہے، جن میں سے 165 مکانات کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ چمولی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جوشی مٹھ شہر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے پیر کو جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق جوشی مٹھ شہر کے علاقے کے نو وارڈوں میں 849 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں دراڑیں پائی گئی ہیں۔ ان میں سے 165 عمارتیں ایسی ہیں جنہیں غیر محفوظ زون میں رکھا گیا ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک 237 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 800 افراد کو عارضی طور پر مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے 83 مقامات پر 615 کمروں کی نشاندہی کی ہے جو کہ جوشی مٹھ ٹاؤن کے علاقے کے تحت رہنے کے قابل عارضی ریلیف کیمپ ہے جس میں 2190 افراد رہ سکتے ہیں۔ دوسری طرف جوشی مٹھ میونسپلٹی ایریا کے باہر پپل کوٹی میں 20 عمارتوں میں 491 کمروں کو عارضی ریلیف کیمپ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جس میں کل 2205 لوگوں کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ امدادی کاموں کے ایک حصے کے طور پر ضلع انتظامیہ نے اب تک 396 متاثرہ لوگوں میں 301.77 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Incident جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر 723 ہوگئی

اب تک 284 فوڈ کٹس، 360 کمبل اور 842 لیٹر دودھ، 55 ہیٹر/بلورز، 36 روزانہ استعمال کی کٹس اور 642 دیگر اشیاء متاثرین میں امدادی سامان کے طور پر تقسیم کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ افراد کا ہیلتھ چیک اپ مسلسل کیا جا رہا ہے جس کے تحت ریلیف کیمپوں میں مقیم 637 سے زائد افراد کا ہیلتھ چیک اپ کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 33 جانوروں کے ہیلتھ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 33 اور 34 کا استعمال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سٹی ایریا کے تحت وارڈ نمبر 1، 4، 5 اور 7 کے بیشتر علاقوں کو غیر محفوظ قرار دیا اور ان وارڈوں کو خالی کروایا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.