پہاڑوں کی رانی مسوری میں لوگ برف باری کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ برف سے اسنو مین کے بارے میں بھی سنا ہوگا لیکن مجسمہ ساز عمران حسین نے برف کو تراشتے ہوئے شیر کا مجسمہ کھڑا کیا ہے ، جو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
مسوری کے دھنولتی بائی پاس انڈا فارم کے رہائشی سید عمران حسین نے شیر کو برف سے تیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سید عمران حسین مٹی اور سیمنٹ سے ہندو دیوتاؤں کے بت بنانے کا کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:گوگل نے ڈوڈل بنا کر کیفی اعظمی کو یاد کیا
اسی دوران اس بار انہوں نے شدید سردی کے باوجود 6 سے 7 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد تقریبا 6۔6 فٹ لمبے شیر کا آرٹ ورک تیار کیا ہے، جو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔
لوگ عمران اور برف سے بنے شیر کے ساتھ زبردست سیلفیاں لے رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی برف باری کی وجہ سے شیر کے تخلیقی فن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔