پھاٹا سے آج یوٹی ایئر ہیلی کمپنی کے ہیلی کاپٹر نے کیدارناتھ کے لیے اڑان بھری تھی۔ کیدارناتھ میں مسافروں کو محفوظ نیچے اتارنے کے بعد وہاں دیگر مسافروں کو بیٹھا کر ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرتے وقت ہیلی پیڈ ٹرن لینے کے دوران اس کے پچھلے حصےکا روٹر ہیلی پیڈ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑ گیا اور وہ ہیلی پیڈ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
کیپٹن راجیش بھاردواج کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں سوار جے لکشمی، پائل، ناگمنی،پرویش سوار تھے۔ یہ مسافر احمدآباد، آندھراپردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں کے باشندے ہیں۔
کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، مسافرمحفوظ - یوٹی ایئر ہیلی کمپنی کے ہیلی کاپٹر
اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں واقع ایم آئی 26ہیلی پیڈ سے پیر کو پرواز بھرنے کے دوران یوٹی ایئر ہیلی کاپٹر کا روٹر ہیلی پیڈ پر ٹکرانے سے اس کا توازن بگڑ گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔ پائلٹ سمیت چھ مسافر سوار تھے جو بال بال بچ گئے۔
![کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، مسافرمحفوظ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4532400-722-4532400-1569253396740.jpg?imwidth=3840)