ETV Bharat / state

Uttarakhand Weather Update دہرادون، اترکاشی اور نینیتال میں شدید بارش کا الرٹ - نینی تال میں موسلادھار بارش

محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے دہرادون، اترکاشی، ٹہری، پوڑی اور نینیتال میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ Heavy rain warning in Dehradun

دہرادون، اترکاشی اور نینیتال میں شدید بارش کی وارننگ جاری

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 1:37 PM IST

دہرادون: اترکاشی میں گزشتہ روز بادل پھٹنے کی اطلاع ملی۔ یمونوتری ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور کئی گاڑیاں دب کر پھنس گئی ہیں۔ ساتھ ہی اسکولوں میں ملبہ بھی جمع ہوگیا۔ بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں دہرادون، اترکاشی، ٹہری، پوڑی اور نینیتال میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف راجستھان کے جودھ پور اور بیکانیر میں شدید بارش ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے پالگھر، ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور رتناگیری میں بارش کا اورنج الرٹ جاری ہے۔ رائے گڑھ کے ارشل واڑی میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے، 84 لوگ لاپتہ ہیں۔

دہلی میں ایک بار پھر جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر گئی۔ ہماچل میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اڈیشہ کے 15 اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اگلے 24 گھنٹے میں چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتراکھنڈ، سکم، مغربی بنگال، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اڈیشہ، گوا، کرناٹک، تلنگانہ، کیرالہ میں موسلادھار بارش جبکہ تمل ناڈو، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مدھیہ پردیش کے مہاکال مندر میں پانی داخل ہوگیا یہاں 13 اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری ہے۔اجین میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ مہاکال مندر کے گنیش اور نندی منڈپ میں بارش کا پانی بھر گیا۔ سیہور، نرمداپورم، بیتول، ہردا، کھرگون، اندور، رتلام، اجین اور آگر مالوا میں بجلی گرنے کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران 24 گھنٹوں کے اندر 4 انچ تک بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج پھر سے پوری ریاست میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ پٹیالہ، ایس اے ایس نگر، فتح گڑھ صاحب، روپ نگر، ایس بی ایس نگر، ترن تارن، جالندھر، ہوشیار پور، امرتسر، گرداس پور، کپورتھلا میں دوپہر ایک بجے تک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: School Holidays in Telangana تلنگانہ میں موسلا دھار بارش جاری، اسکولوں کو دو دن کی چھٹی دی گئی

دوسری جانب ہماچل میں آج موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ ہریانہ کے 16 شہروں میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں باپولی، گھرونڈا، کرنال، اندری، راڈور، پانی پت، نیلوکھیری، تھانیسر، شاہ آباد، امبالا، کالکا، براڑہ، جگادھری، چھچھرولی، نارائن گڑھ اور پنچکولہ شامل ہیں۔ بہار میں مانسون ایک بار پھر کمزور ہوگیا ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 5 روز تک ریاست میں کہیں بھی موسلادھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.