ETV Bharat / state

Heavy Rain In Kumaon کماؤں میں بارش سے شدید نقصان کے سبب 124 سڑکیں بند - سلٹ تحصیل کے پیپینا گاؤں میں

اتراکھنڈ کے کماوں میں چوتھے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ موسلا دھار بارش سے یہاں کافی نقصان ہوا ہے۔ ڈویژن کے پہاڑی علاقے خطرے کی زد میں آ گئے ہیں۔ جبکہ الموڑہ میں مکان منہدم ہونے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ کچھ مویشی بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ریاست کے پانچ اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 124 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔Heavy Rain In Kumaon

کماؤں میں بارش سے شدید نقصان کے سبب 124 سڑکیں بند

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 7:42 PM IST

نینی تال:الموڑہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق سلٹ تحصیل کے پیپینا گاؤں میں اتوار کی رات شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہوگیا۔ جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور کچھ مویشی ملبے تلے دب گئے۔ سالٹ تھانے کی پولیس اور ریونیو اہلکار موقع پر راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔Heavy Rain In Kumaon In Uttarakhand,Traffic Block

کماؤں میں بارش سے شدید نقصان کے سبب 124 سڑکیں بند
کماؤں میں بارش سے شدید نقصان کے سبب 124 سڑکیں بند

اس کے علاوہ ضلع میں 13 سڑکیں بند ہیں۔ بھنولی اور رانی کھیت تحصیل میں بھی آٹھ مکانات کو نقصان پہنچا اور متعدد مکانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ الموڑہ-پنار-مکڈاؤ قومی شاہراہ کے علاوہ یہاں تین ریاستی سڑکیں اور نو دیہی سڑکیں بند ہیں۔ ساتھ ہی کوسی بیراج کے پانی کی سطح بڑھنے سے انتظامیہ کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ اس وقت پانی کی نکاسی کے لیے پانچ گیٹ کھولے گئے ہیں۔

سرحدی ضلع پتھورا گڑھ میں بھی زیادہ بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ یہاں کل 26 سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ چین کی سرحدسے ملنے والے سات سرحدی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پتھورا گڑھ کا چین کی سرحد سے رابطہ منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Heavy Rain in Aligarh شدید بارشوں سے اے ایم یو کا میڈیکل کالج زیرآب، وائرل ویڈیو

چین کی سرحد سے جوڑنے والی سرحدی سڑکوں میں گالا-جپتی، تواگھاٹ-گھاٹیہ بگڑ، تواگھاٹ-سوبلا، پتھورا گڑھ-جولجیوی، گھاٹیہ باگڑ-لیپولیکھ، گنجی-کوٹی-جیولنکانگ اور جلجیوی-منسیاری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ گھاٹ-پتھورا گڑھ، رام گنگا پل-منسیاری نیشنل ہائی وے کے ساتھ ہی تھل-منسیاری اسٹیٹ روڈ بھی کئی مقامات پر ملبے کی وجہ سے بند ہے۔

ضلع میں ندی نالوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے۔ کالی ندی کے پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ نے ندی کے کناروں پر رہنے والے لوگوں سے الرٹ رہنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ، ندی کے کناروں اور پلوں کے قریب نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔Heavy Rain In Kumaon In Uttarakhand,Traffic Block

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.