ریاست اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں ریاستی حکومت کی' 13 ڈسٹرکٹ 13 ڈیسٹینیشن ' منصوبہ کے تحت ایشیاء کا سب سے بڑا 'ٹیولپ گارڈن' تعمیر کیا جانا ہے۔
تجربے کے طور پر محکمہ سیاحت اور باغبانی نے مشترکہ طور پر موسٹ مانو اور پشوپتی ناتھ مندر کے علاقے میں ایک ٹیولپ باغ تیار کیا ہے۔ محکمہ ہارٹیکلچر نے 14 اور 15 فروری کو ہالینڈ سے 7 نسلوں کے 25 ہزار ٹیولپ بلب لگائے تھے۔ زیادہ تر پھول 15 مارچ سے کھلنے لگے تھے۔ یہ پھول کھلنے کے بعد بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔
لیکن ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوئی ان پھولوں کی خوبصورتی دیکھنے چنڈاک نہیں پہنچا۔ اب یہ پھول مرجھانے لگے ہیں۔