ETV Bharat / state

G20 Conference جی20 کانفرنس اتراکھنڈ میں شروع، 58 نمائندے رام نگر پہنچے - اتراکھنڈ پہنچنے والے مہمانوں میں روس، نائجیریا

اتراکھنڈ پہنچنے والے غیر ملکی مہمانوں میں روس، نائجیریا، جمہوریہ کوریا، امریکہ، برازیل، چین، برطانیہ، جاپان، فرانس، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین، آسٹریلیا، ہالینڈ، یورپی یونین، سعودی عرب اور کینیڈا کے کل 38 نمائندے شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 8:26 PM IST

نینی تال: ا تراکھنڈ میں منگل کوجی -20 کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ آج کل 58 نمائندے ر ام نگر پہنچے۔ ان میں 17 ممالک کے 34 نمائندے شامل ہیں۔ پنت نگر پہنچنے پر سبھی کا روایتی طریقے سے شاندار استقبال کیا گیا۔ آج تمام نمائندے خصوصی طیارے سے پنت نگر پہنچے۔ جہاں سب کا روایتی طریقے سے شاندار استقبال کیا گیا۔ سب سے پہلے خواتین نے تمام مہمانوں کو رولی اورٹیکا لگایا اور اتراکھنڈ ثقافت کی علامت پہاڑی چوٹی، پٹکا اور تلسیکی مالا پہنائی گئی۔

غیر ملکی مہمانوں نے چھولیا کی تھاپ پر رقص کیا اور سیلفیاں بھی لیں۔ اتراکھنڈ پہنچنے والے غیر ملکی مہمانوں میں روس، نائجیریا، جمہوریہ کوریا، امریکہ، برازیل، چین، برطانیہ، جاپان، فرانس، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین، آسٹریلیا، ہالینڈ، یورپی یونین، سعودی عرب اور کینیڈا کے کل 38 نمائندے شامل ہیں۔کانفرنس میں برطانیہ کے سب سے زیادہ پانچ جبکہ سعودی عرب اور روس کے چار نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ 20 ہندوستانی نمائندے بھی شامل ہیں۔

انتہائی خوشگوار ماحول میں تمام نمائندوں کو ایئرپورٹ سے ریڈیسن ہوٹل لے جایا گیا۔ یہاں دوپہر کے کھانے کے بعد سب کو رام نگر کے ڈھیکولی لے جایا گیا۔ شام کوتمام نمائندے رام نگر پہنچ گئے۔اس دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈیڑھ ہزار کے قریب سکیورٹی اہلکار سکیورٹی کے انچارج رہے۔ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کی نگرانی کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کو مقامی مصنوعات سے متعارف کرانے کے لیے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی مصنوعات پر توجہ دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ رام نگر میں 28 سے 30 مارچ تک تین روزہ جی-20 کانفرنس جاری ہے۔ آئندہ 29 مارچ کو چیف سائنسی مشیروں کی میٹنگ منعقد ہونی ہے۔ کل ہونے والے اجلاس میں اہم موضوعات پر بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Meeting in Mumbai آج سے ممبئی میں جی20 تجارتی اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ کی تین روزہ میٹنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.