ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں اندلیب زہرا نامی خاتون باختیاری کی عظیم مثال بن گئی ہیں۔ سلائی اور کڑھائی کے اپنے ہنر سے اندلیب زہرا کی شناخت بین الاقوامی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے ساتھ برطانیہ تک کے لوگ ان کے ڈیزائن کے مرید ہو گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اندلیب زہرا اس سخت دور میں بھی 50-60 افراد کو روزگار مہیا کر رہی ہیں۔
اس وقت اندلیب زہرا ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ دبئی اور لندن تک اپنے ڈیزائن کے آؤٹ فٹ ایکسپورٹ کر رہی ہیں۔ متعدد انٹرنیشنل برانڈ اندلیب سے اپنے کپڑے سلا رہے ہیں جس کی وجہ سے اندلیب اس وقت تقریبآ 50-60 افراد کو روزگار مہیا کرا رہی ہیں۔
اندلیب کی کامیابی میں ان کی محنت اور لگن کے ساتھ حکومتی اسکیمات کا بھی اہم کردار ہے۔ اندلیب کے ہنر کو دیکھ کر ڈوڈا جیسی حکومتی ادارے ان کی مدد کے لئے ہمیشہ خواہاں رہتے ہیں۔