ETV Bharat / state

فیس بک پر کلون آئی ڈی بنا کر دھوکہ دہی - سائبر کرائم

ان دنوں فیس بک پر کچھ شرپسند عناصر اتراکھنڈ کے سرینگر میں لوگوں کی کلون آئی ڈی بنا رہے ہیں۔ کلون آئی ڈی بنا کر لوگوں سے پیسے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور دھوکہ دے رہے ہیں۔

فیس بک پر کلون آئی ڈی بنا کر دھوکہ دہی
فیس بک پر کلون آئی ڈی بنا کر دھوکہ دہی
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 3:25 PM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔ لوگ گھروں میں رہ رہے ہیں، باہر نہیں نکل رہے ہیں۔

ایسے موقع پر کچھ شرارتی عناصر اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان دنوں ریاست اتراکھنڈ کے سری نگر میں فیس بک پر کچھ شرپسند عناصر لوگوں کی کلون آئی ڈی بنا کر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرینگر کے رہائشی سندیپ، گوپی اور منوج نے بتایا کہ 'انہیں ایک جاننے والے کی فیس بک آئی ڈی سے میسج آیا اور پہلے تو اس نے خیریت پوچھا اور اس کے بعد آئی ڈی ہینڈلر نے ضرورت بتا کر ان سے رقم مانگنا شروع کردیا۔'

لیکن اس کے ذریعہ بھیجے گئے اکاؤنٹ نمبر پر انہوں نے رقم نہیں بھیجی۔

اس طرح کے معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اگر جلد ہی کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو کوئی بھی شخص بڑے فراڈ کا شکار ہوسکتا ہے۔

کوتوال سرینگر نریندر بشٹ نے اس معاملے پر کہا کہ 'کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا کے ذریعہ بھیجے جانے والے پیغام پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔ اگر آپ کو کوئی جاننے والا ہے تو فیس بک کے بجائے براہ راست رابطہ کریں۔ '

انہوں نے بتایا کہ' فی الحال کوتوالی میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.